QR CodeQR Code

اسرائیل کے ساتھ ہمارا تعلق شاندار ہے، قطری حکومت کا اعتراف

14 Feb 2017 18:25

غزہ کے لئے قطر کے خصوصی ایلچی نے ایک حالیہ انٹرویو میں اسرائیل کو فلسطین کی ترقی کا حامی اور فلسطینی رہنماﺅں کو اپنی قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب سمیت بعض دیگر عرب ممالک کی طرح قطر بھی مظلوم فلسطینیوں کے مقابلہ میں اسرائیل کا حامی ہے، غزہ کے لئے قطر کے خصوصی ایلچی نے ایک حالیہ انٹرویو میں اسرائیل کو فلسطین کی ترقی کا حامی اور فلسطینی رہنماﺅں کو اپنی قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کیلئے قطر کے خصوصی ایلچی محمد العمادی کا کہنا تھا کہ بعض معاملات میں فلسطینی رہنماء اپنے شہریوں کی بہتر زندگی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں جبکہ اسرائیل ترقی کے منصوبوں پر کام کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اسرائیلی اہلکاروں اور ایجنسیوں سے رابطے میں ہوں اور اسرائیل کے ساتھ ہمارا تعلق شاندار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایک اہم معاہدے میں شامل ہونے پر رضا مندی ظاہر کر دی تھی لیکن فلسطینی اتھارٹی اس کیلئے تیار نہیں تھی۔


خبر کا کوڈ: 609504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/609504/اسرائیل-کے-ساتھ-ہمارا-تعلق-شاندار-ہے-قطری-حکومت-کا-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org