QR CodeQR Code

بنوں، وومن اینڈ چلڈرن ٹیچنگ ہسپتال کے عملے کا 2 دن سے احتجاج جاری

14 Feb 2017 15:59

احتجاج کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ بنوں کے تینوں ہسپتالوں کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا جائے، پولیس ہمارے تخفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، مریضوں کے لواحقین اور رشتہ دار روز ہمیں دھکمیاں دیتے ہیں، جبکہ ہم عوام اور مریضوں کی خدمت کیلئے چوبیس گھنٹے موجود ہوتے ہیں، لیکن ایک کروڑ آبادی کیلئے چھے ڈاکٹر ناکافی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وومن اینڈ چلڈرن ٹیچنگ ہسپتال بنوں کے پیرا میڈیکل اسٹاف، ڈاکٹرز اور نرسز دو دن سے اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاج کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ ہمیں تخفظ فراہم اور ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے، ورنہ ہمارا اختجاج جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنوں کے تینوں ہسپتالوں کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا جائے، پولیس ہمارے تخفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، مریضوں کے لواحقین اور رشتہ دار روز ہمیں دھکمیاں دیتے ہیں، جبکہ ہم عوام اور مریضوں کی خدمت کیلئے چوبیس گھنٹے موجود ہوتے ہیں، لیکن ایک کروڑ آبادی کیلئے چھے ڈاکٹر ناکافی ہیں، ہم دن کے وقت ایمرجنسی بھی چلاتے ہیں، او پی ڈی بھی چلاتے ہیں اور او ٹی بھی چلاتے ہیں، جبکہ رات کے وقت ایمرجنسی کے ساتھ ساتھ ڈیلیوری کے کیسز بھی نمٹانے ہوتے ہیں۔ نرسز نے انکشاف کیا کہ دائی ہماری جگہ اور ہم ڈاکٹر کی جگہ کام کر رہی ہیں، جس سے کبھی کبھی مریضوں کو مشکلات درپیش ہوسکتی ہیں۔ یاد رہے کہ وومن اینڈ چلڈرن ٹیچنگ ہسپتال بنوں میں شمالی وزیرستان، کرک، لکی مروت، سرائے نورنگ، بنوں کے مریضوں کو لایا جاتا ہے اور صرف چھے ڈاکٹر دن رات ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 609544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/609544/بنوں-وومن-اینڈ-چلڈرن-ٹیچنگ-ہسپتال-کے-عملے-کا-2-دن-سے-احتجاج-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org