QR CodeQR Code

صوبے کی راہ میں صوبائی حکومت رکاوٹ ہے، راجہ جلال

15 Feb 2017 01:12

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی جی بی کے سربراہ نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکموں میں غیرقانونی بھرتیاں ہو رہی ہیں اور ٹھیکے لیگیوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ جی بی کے عوام امن پسند ہیں، ان کے اوپر ڈنڈے چلانے کی باتیں عوام کے ساتھ مذاق ہیں۔ امن ڈنڈے سے نہیں پیار، محبت کی زبان استعمال کرنے سے قائم ہوتا ہے۔ وزیراعلٰی ڈنڈے کی باتیں دباو میں آکر کر رہے ہیں۔ کوئی شک نہیں کہ حفیظ الرحمٰن ڈنڈے چلاناچاہتے ہیں، کیونکہ وہ جمہوری آدمی نہیں ہیں۔ انہیں عوام کے احساسات اور جذبات کا کوئی خیال نہیں ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں میرٹ کے نام پر تماشہ ہو رہا ہے۔ تمام سرکاری محکموں میں غیرقانونی بھرتیاں ہو رہی ہیں اور ٹھیکے لیگیوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ کہیں کوئی چیک اینڈ بینلس نہیں ہے۔ ٹھیکے اور نوکریاں لینے کے لئے مسلم لیگ (ن) کا کارکن یا ہمدرد ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے منصوبوں میں کرپشن ہو رہی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ وزیراعلٰی اور وزراء عوام کو سردی میں چھوڑ کر اسلام آباد میں آرام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق غصب کئے جا رہے ہیں۔ صوبائی حکومت آئینی صوبے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسی لئے اس نے بعض مذہبی رہنماوں کو میدان میں اتارا ہے۔


خبر کا کوڈ: 609607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/609607/صوبے-کی-راہ-میں-صوبائی-حکومت-رکاوٹ-ہے-راجہ-جلال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org