QR CodeQR Code

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے معاملے میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا

23 Mar 2011 01:00

اسلام ٹائمز: ریفرنس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز احمد چوہدری اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فریق بنایا گیا ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔درخواست گزار شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دو پاکستانیوں کا قاتل ریمنڈ ڈیوس کا نام ای سی ایل پر تھا تو اس کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا کیا جواز ہے۔
 ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو فی الفور فرائض منصبی کی ادائیگی سے روکنے کا بھی کہا گیا ہے۔ ریفرنس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز احمد چوہدری اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فریق بنایا گیا ہے۔۔


خبر کا کوڈ: 60976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/60976/ریمنڈ-ڈیوس-کی-رہائی-کے-معاملے-میں-چیف-جسٹس-لاہور-ہائیکورٹ-خلاف-سپریم-جوڈیشل-کونسل-ریفرنس-دائر-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org