QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کی ایم ڈبلیو ایم کشمیر کے سیکریٹری جنرل علامہ تصور جوادی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

15 Feb 2017 19:20

اپنے مذمتی بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ دہشتگردی کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، لیکن حکومت قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تیار نہیں، اچھے اور برے دہشتگردوں کی ڈکشنری سے عوام کو گمراہ کیا گیا، وادی نیلم میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ تصور جوادی پر قاتلانہ حملہ بھی دہشتگردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں مجلس وحدت مسلمین کشمیر کے سیکریٹری جنرل علامہ تصور نقوی جوادی پر قاتلانہ حملے اور پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، لیکن حکومت قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تیار نہیں ہے، اچھے اور برے دہشتگردوں کی ڈکشنری سے عوام کو گمراہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں پر بزدلانہ حملوں سے پوری قوم کو ڈرایا جا رہا ہے، وادی نیلم میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ تصور نقوی الجوادی پر قاتلانہ حملہ بھی دہشتگردی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلاف کمربند ہے اور اپنی آواز ہمیشہ بلند رکھے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے علامہ جوادی اور پشاور دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 609789

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/609789/بلاول-بھٹو-کی-ایم-ڈبلیو-کشمیر-کے-سیکریٹری-جنرل-علامہ-تصور-جوادی-پر-قاتلانہ-حملے-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org