QR CodeQR Code

سعودی اتحاد امریکی ایجنڈے کا حصہ ہے، حافظ حمداللہ

15 Feb 2017 22:01

جے یو آئی کے سینیٹر کا تسنیم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر یہ اتحاد دہشتگردی اور داعش کیخلاف بنا ہے تو وہ ممالک اس میں شامل کیوں نہیں جو داعش کیخلاف لڑتے ہیں۔؟


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد امریکی ایجنڈے کا حصہ ہے، کیا یہ اتحاد فلسطین، کشمیر اور برما کے مسلمانوں کے لئے کچھ کر سکتا ہے۔؟ یہ اتحاد مسلمانوں نے خود نہیں بنایا، کیا مسلمانوں کے اتحاد او آئی سی نے تاحال کچھ کرکے دکھایا ہے تو کیا ضرورت تھی نئے اتحاد بنانے کی اور اگر یہ اتحاد دہشت گردی اور داعش کے خلاف بنا ہے تو وہ ممالک اس میں شامل کیوں نہیں جو داعش کے خلاف لڑتے ہیں۔؟ یہ کیسا اتحاد ہے، جسے سب سے پہلے امریکہ سپورٹ کرتا ہے، اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوبامہ اور ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں، جو اوبامہ کرتا تھا، وہی کام ٹرمپ کر رہا ہے، اگر فرق ہے تو صرف اتنا کہ وہ خاموشی سے کرتا تھا، یہ سرعام کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 609848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/609848/سعودی-اتحاد-امریکی-ایجنڈے-کا-حصہ-ہے-حافظ-حمداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org