QR CodeQR Code

کراچی بندرگاہ پر موجود کنٹینر سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

15 Feb 2017 23:11

منشیات کو بیرون ملک بھجوائی جانے والی بلاک ٹائلز کے اندر چھپایا گیا تھا، جس میں ساڑھے 4 کلو ہیروئن اور ساڑھے 5 کلو ڈرائی آئس شامل ہے، معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، اس سلسلے میں کنسائنمنٹ بھجوانے والی فاورڈنگ کمپنی اور برآمد کنندہ سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر موجود بیرون ملک بھیجے جانے والے ایک کنٹینر سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر کراچی بندرگاہ میں واقع انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کنٹینر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کو بیرون ملک بھجوائی جانے والی بلاک ٹائلز کے اندر چھپایا گیا تھا، برآمد ہونے والی منشیات میں ساڑھے 4 کلو گرام ہیروئن اور ساڑھے 5 کلو گرام ڈرائی آئس شامل ہے، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اے این ایف نے کسٹم حکام کے تعاون سے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں کنسائنمنٹ بھجوانے والی فاورڈنگ کمپنی اور برآمد کنندہ سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 609860

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/609860/کراچی-بندرگاہ-پر-موجود-کنٹینر-سے-کروڑوں-روپے-مالیت-کی-منشیات-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org