QR CodeQR Code

نیشنل ایکشن پلان کی حمایت نہیں کرسکتے، مولانا فضل الرحمٰن

15 Feb 2017 23:13

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اکثریت نے نیشنل ایکشن پلان پر تحفظات کا اظہار کیا، ساتھ ہی انہون نے کہا کہ مدارس کیخلاف منفی تاثر کو ختم کیا جائے، مدارس کو ان کا جائز مقام دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے نام پر مذہب اور فرقے کو نشانہ بنایا گیا، اس لئے اس کی حمایت نہیں کرسکتے۔ پشاور میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اکثریت نے نیشنل ایکشن پلان پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ مدارس کے خلاف منفی تاثر کو ختم کیا جائے، مدارس کو ان کا جائز مقام دیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگ ابھی تک گھروں کو نہیں پہنچے، ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے فنڈز جاری کئے جائیں۔ ایک سوال پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فاٹا کے بارے میں قائم اصلاحاتی کمیٹی کی رپورٹ میں فاٹا کو قومی دھارے میں لانے پر بات کی گئی، جس پر ہمیں اعتراض نہیں، آصف زرداری سندھ کی باتیں کریں، انہیں فاٹا کے بارے میں کوئی علم نہیں۔


خبر کا کوڈ: 609861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/609861/نیشنل-ایکشن-پلان-کی-حمایت-نہیں-کرسکتے-مولانا-فضل-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org