QR CodeQR Code

دہشتگردی کے حالیہ واقعات افغانستان سے دشمن طاقتیں کرا رہی ہیں، ترجمان پاک فوج

16 Feb 2017 21:37

ڈی جی آئی ایس پی کے مطابق، دہشتگردی کے حالیہ واقعات افغانستان سے ہو رہے ہیں، عوام پرامن امن رہیں، پاکستان کی فورسز دشمن طاقتوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور نہ ہی اس کی اجازت دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات دشمن طاقتوں اور افغانستان میں پناہ لئے دہشتگردوں کے ایماء پر کیے جا رہے ہیں۔ اپنے ملک کے دفاع کیلئے منہ تور جواب دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی کے مطابق، دہشتگردی کے حالیہ واقعات افغانستان سے ہو رہے ہیں، آرمی چیف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور صبر سے کام لیں، پاکستان کی فورسز دشمن طاقتوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور نہ ہی اس کی اجازت دے گی۔ ہم قوم کی خاطر کھڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 610205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/610205/دہشتگردی-کے-حالیہ-واقعات-افغانستان-سے-دشمن-طاقتیں-کرا-رہی-ہیں-ترجمان-پاک-فوج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org