0
Friday 17 Feb 2017 00:20

سیہون کے بعد ڈی آئی خان میں دہشتگردی، پولیس وین پر فائرنگ سے 5 شہید

سیہون کے بعد ڈی آئی خان میں دہشتگردی، پولیس وین پر فائرنگ سے 5 شہید
اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کا سلسلہ خطرناک طریقہ سے جاری ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شہری اور 4 پولیس اہلکار  شہید ہوگئے ہیں جبکہ نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خودکش حملے کے کچھ ہی دیر بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دہشت گردی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مشن روڈ پر نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے، شدید زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ شہید ہونیوالے افراد میں اے ایس آئی رحمت اللہ اور کانسٹیبل راشد شامل ہیں، ایک شہری بھی شہید ہوا ہے جس کی فضل کے نام سے شناخت ہوئی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا ابھی تعین نہیں کیا جاسکا۔ سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے اس افسوسناک واقعہ کے بعد فوری طور پر پورے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم ابھی تک کسی مشکوک فرد کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 610242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش