QR CodeQR Code

آرمی چیف کے حکم ہر پاک افغان طورخم بارڈر کو سیل کر دیا گیا

17 Feb 2017 08:39

جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردوں سے فوری انتقام لینے کے اعلان کیبعد پاک افغان طورخم بارڈر کو سیل کرتے ہوئے بارڈر پر ہر قسم کے امیگریشن عمل کو تاحکم ثانی معطل رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے، طورخم بارڈر پر ہر قسم کے امیگریشن عمل کو روک کر ایف سی تعینات کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف کے دہشتگردوں سے فوری انتقام لینے کے اعلان کے بعد پاک افغان طورخم بارڈر کو سیل کرتے ہوئے بارڈر پر ہر قسم کے امیگریشن عمل کو تاحکم ثانی معطل رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے۔  ملک میں دہشتگردی کے پے درپے واقعات کے بعد عسکری قیادت نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مزید سخت کر دیا۔ آرمی چیف کے دہشتگردوں سے فوری انتقام لینے کے بیان پر سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان بار بار پاکستان میں در اندازی کا مرتکب ہو رہا ہے، جس کے بعد طورخم بارڈر پر ہر قسم کے امیگریشن عمل کو روک کر ایف سی تعینات کر دی گئی ہے۔  ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر سے ہر قسم کی آمدورفت پر تا حکم ثانی پابندی رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 610285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/610285/آرمی-چیف-کے-حکم-ہر-پاک-افغان-طورخم-بارڈر-کو-سیل-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org