0
Wednesday 23 Mar 2011 12:51

مشرق وسطی میں امریکہ اور مغرب کی پالیسیاں خیانت آمیز اور فریبکارانہ ہیں، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

مشرق وسطی میں امریکہ اور مغرب کی پالیسیاں خیانت آمیز اور فریبکارانہ ہیں، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز- ریڈیو تہران کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ علاقے میں امریکہ کی شکستوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے نئے ہجری شمسی سال 1390 کے آغاز پر پیر کے روز مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے زائرین کے عظیم اجتماع سے خطاب فرمایا۔ 
اپنے خطاب میں قائد انقلاب اسلامی ایران نے نوروز کے فلسفے اور اسکی اہمیت پر روشنی ڈالی اور علاقے میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ علاقے کے عوام کی اسلامی تحریکیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گي اور علاقے میں امریکہ کی شکستوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مصر، تیونس، لیبیا اور بحرین میں رونما ہونے والے واقعات کو بہت اہم قرار دیا اور فرمایا کہ اس عرب اور اسلامی علاقے میں بنیادی تبدیلی رونما ہو رہی ہے جو امت مسلمہ کی بیداری کی علامت ہے۔
 ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ مصر، تیونس اور دیگر ممالک میں جو چیز عوام کو میدان میں کھینچ لائي وہ انکی عزت و وقار کا مسئلہ تھا کیونکہ ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں انکی عزت نفس مجروح ہو چکی تھی۔ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے علاقے کے حالات سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کے سلسلے میں فرمایا کہ علاقائی مسائل کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف مسلمان اور مظلوم عوام کے حقوق کے دفاع اور ڈکٹیٹروں کی م‍خالفت پر مبنی ہے۔ قائد انقلاب اسلامی ایران نے علاقائی تبدیلیوں کے بارے میں امریکہ اور مغرب کی روش کو خباثت آمیز اور فریبکارانہ قرار دیا اور فرمایا کہ علاقے میں امت اسلامی کی شروع ہونے والی تحریک اسلامی اپنے اہداف کی طرف گامزن ہے اور وعدہ الہی کے مطابق کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 61031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش