0
Friday 17 Feb 2017 10:50

پشاور، ججوں پر حملہ میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل لاہور سے چوری ہونے کا انکشاف

پشاور، ججوں پر حملہ میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل لاہور سے چوری ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ حیات آباد کمپلیکس پشاور کے قریب ججوں کی گاڑی پر دہشتگرد حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل لاہور سے چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایک افسر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اس حملے میں جو موٹر سائیکل استعمال کی گئی وہ لاہور کے علاقے شاہدرہ سے چوری ہوئی تھی۔ نجی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے انجن نمبر حاصل کر لیا ہے، اس سے پہلے شاہدرہ میں موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر بھی درج کرائی جا چکی ہے۔ ایف آئی آر میں درج نمبر وہی ہے جو موٹر سائیکل کے انجن سے ملا ہے۔ ایک اور پولیس افسر نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیات آباد خیبر ایجنسی کے ساتھ ملحق ہے اور صرف ایک دیوار ان دو علاقوں کو علیحدہ کرتی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ دہشت گرد خیبر ایجنسی سے آیا۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر نہیں آیا تھا بلکہ اسے موقع پر ہی موٹر سائیکل فراہم کی گئی۔ یہ حملہ بہت ہی اچھے اور مربوط طریقے سے پلان کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس حملہ آور کا سر ہے جو صحیح حالت میں اور قابل پہچان ہے، ہم مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 610324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش