0
Friday 17 Feb 2017 14:14

خودکش حملے اور بم دھماکے ملکی سالمیت کے خلاف گہری سازش ہیں، مولانا شیخ حسن صلاح الدین

خودکش حملے اور بم دھماکے ملکی سالمیت کے خلاف گہری سازش ہیں، مولانا شیخ حسن صلاح الدین
اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ مولانا شیخ محمد حسن صلاح الدین نے کہا ہے کہ خودکش حملے اور بم دھماکے ملکی سالمیت کے خلاف گہری سازش ہیں۔ سانحہ سیہون شریف کے علاوہ لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں ہونیوالے سانحات کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج ہماری بد قسمتی ہے کہ ہمارے حکمران دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں، جس کے نتائج پاکستانی قوم کو بھگتنے پڑر ہے ہیں، کیونکہ پاکستان ایک بلاک سے دوسرے بلاک میں جانے کی تیاری کررہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے دشمن پریشان ہیں۔ اس موقع پر علامہ باقر عباس زیدی، مولانا محمد حسین رئیسی، مولانا شبیر الحسن طاہری، مولانا نعیم الحسن نعیمی، مولانا احمد علی امینی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر سے کہا کہ وہ اپنے حوصلے بلند رکھیں، عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر دشمنوں کا مقابلہ کریں گے، بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 610384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش