0
Friday 17 Feb 2017 16:39

ڈی آئی خان، پولیس وین پر فائرنگ، 5 شہید

ڈی آئی خان، پولیس وین پر فائرنگ، 5 شہید
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے 4 اہل کاروں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مشن موڑ پر پولیس اہل کار وین میں پٹرول بھروا رہے تھے، اس دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے وین پر فائرنگ کردی۔ حملے میں چاروں اہل کار اور پیٹرول پمپ کا ملازم شدید زخمی ہوا، جنہیں فوری طور پر ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال میں پانچوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اہل کاروں میں اے ایس آئی رحمت اللہ، کانسٹیبل راشد، کانسٹیبل نعمان اور ڈرائیور ارشاد شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 610408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش