0
Friday 17 Feb 2017 19:02

دہشت گردی کی تازہ لہر سے شہریوں میں خوف و ہراس، بازاروں میں رش کم

دہشت گردی کی تازہ لہر سے شہریوں میں خوف و ہراس، بازاروں میں رش کم
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ حیات آباد میں بم دھماکے کے بعد شہریوں میں دہشت گردی کی موجودہ لہر کے باعث شدید خوف و ہراس پایا جاتاہے۔ اکثر بازاروں میں خریداروں کا رش کم دیکھا گیا جبکہ سکولوں میں طلبہ کی حاضری بھی جمعرات کے روز کم رہی۔ والدین نے حکومت سے سکولوں کو فول  پروف سیکورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کے  روز حیات آباد بم دھماکے کے بعد شہریوں میں شدید خوف پایا جاتا ہے۔ لاہور کے بعد مہمند ایجنسی اور پھر حیات آباد میں خودکش دھماکے کے بعد پشاور کے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہیں اور جمعرات کے روز شہر کے اکثر بازاروں میں خریداروں کا رش کم دیکھا گیا جبکہ سکولوں میں طلبہ کی حاضری بھی کم رہی۔ اس حوالے سے والدین نے حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔ دوسری جانب پشاور کے تفریحی مقامات پر بھی رش کم دیکھاگیا۔ فن لینڈ شاہی باغ اور فیملی پارک ہشت نگری میں آنے والوں کی تعداد معمول سے کم رہی۔
خبر کا کوڈ : 610430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش