اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے اورکزئی ایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ شدت پسندوں کا ہلاک کو کردیا، ہلاک ہونے والوں کا تعلق داعش سے بتایا جا رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجسنی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، اس آپریشن کے دوران پانچ شدت پسند مارے گئے، مارے جانے والے شدت پسندوں کا تعلق داعش سے بتایا جاتا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسندوں کی تشکیل افغانستان میں حافظ سعید خان نے کی تھی، بعدازاں انہیں تخریبی کارروائیوں میں استعمال کرنے کیلئے پاکستان لایا گیا تھا۔ سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے شدت پسندوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔