0
Friday 17 Feb 2017 19:39

سرتاج عزیز کا افغان مشیر قومی سلامتی امور کو ٹیلی فون، دہشتگردی روکنے کا مطالبہ

سرتاج عزیز کا افغان مشیر قومی سلامتی امور کو ٹیلی فون، دہشتگردی روکنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان مشیر برائے سلامتی امور حنیف اتمر کو ٹیلی فون کرکے حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیر خارجہ نے افغان سلامتی مشیر کو بتایا کہ حکومت اور پاکستانی عوام حالیہ دہشتگردی کی لہر کے باعث گہرے صدمے میں ہیں، ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردی کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کالعدم دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرار پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے بھی جماعت احرار ملوث ہے، قابل تشویش ہے کہ جماعت الاحرار محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ بارہا آگاہ کرنے کے باوجود افغان حکومت اس دہشتگرد تنظیم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی، اس سلسلے میں پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اس تنظیم سے جڑے دہشتگردوں کی فہرست شیئر کی ہے، دہشتگردی دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت ان دہشتگرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے، دہشتگردوں کی باآسانی نقل و حمل روکنے کے لیے موثر بارڈر میکنزم پر بھی زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 610440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش