QR CodeQR Code

خیبر اور کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کے چیک پوسٹوں پر حملے ناکام

17 Feb 2017 21:59

لوئر کرم ایجنسی میں بھی دہشت گرد سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب بم نصب کر رہے تھے کہ فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور فائرنگ کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اس کے علاوہ اپر دیر میں بھی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر اور کرم ایجنسی میں سکیورٹی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ لوئر کرم ایجنسی میں بھی دہشت گرد سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب بم نصب کر رہے تھے کہ فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور فائرنگ کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اس کے علاوہ اپر دیر میں بھی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 610497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/610497/خیبر-اور-کرم-ایجنسی-میں-دہشتگردوں-کے-چیک-پوسٹوں-پر-حملے-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org