QR CodeQR Code

دہشتگردوں کیخلاف عدم کارروائی ہماری تحمل کی پالیسی کا امتحان ہے، آرمی چیف

17 Feb 2017 22:16

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں امریکی جنرل جان نکولسن کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان میں جاری دہشت گردانہ کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں کی ذمے داری قبول کرنے والی تنظیموں کی قیادت افغانستان میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکولسن کو ٹیلی فون کرکے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا سرحد پار ہماری تحمل کی پالیسی کا امتحان ہے، پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کا استعمال روکا جائے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امریکی جنرل جان نکولسن کو ٹیلی فون کیا ہے۔ امریکی کمانڈر نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف نے پاکستان میں جاری دہشت گرد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا سرحد پار ہماری تحمل کی پالیسی کا امتحان ہے، حملوں کی ذمے داری قبول کرنے والی تنظیموں کی قیادت میں ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغانستان کی سرزمین کا استعمال روکا جائے۔ امریکی کمانڈر دہشت گردوں کو تعاون، مالی معاونت کےخاتمے میں کردار ادا کریں۔ آرمی چیف نے افغان حکام کو دی گئی دہشت گردوں کی فہرست سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ فہرست میں شامل دہشت گرد افغانستان میں طویل عرصے سے پناہ لیے ہوئے ہیں۔ امریکی کمانڈر نے آرمی چیف کے تحفظات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 610500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/610500/دہشتگردوں-کیخلاف-عدم-کارروائی-ہماری-تحمل-کی-پالیسی-کا-امتحان-ہے-ا-رمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org