0
Saturday 18 Feb 2017 13:20

پولیس کا سرچ آپریشن، 100 سے زائد گرفتار، اسلحہ برآمد

پولیس کا سرچ آپریشن، 100 سے زائد گرفتار، اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کینٹ سرکلز کے تھانہ حیات آباد اور رورل سرکلز کے تھانہ متھرا کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے مجرموں کےٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران 46 جرائم پیشہ، مشتبہ افراد و منشیات فروش جبکہ سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 72 افراد کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 2 عدد بندوق، 4 عدد پستول، 101 عدد مختلف کارتوس، 95 گرام چرس اور 2 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرلئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 610640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش