0
Saturday 18 Feb 2017 14:02

دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے چین کی پاکستان کو مدد کیلئے تعاون کی پیشکش

دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے چین کی پاکستان کو مدد کیلئے تعاون کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ چین نے سیہون دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شانگ نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین سیہون دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردانہ اور مخلصانہ اظہار تعزیت کرتا ہے اور غم کی اس گھڑی میں چینی عوام ان کے ساتھ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور عوامی تحفظ کی کوششوں کی بھی چین حمایت جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ 16 فروری کو سندھ کے شہر سیہون میں درگاہ قلندر لعل شہباز کے احاطے میں ہونے والے دھماکے میں 80 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے، ہولناک دھماکے کی امریکا سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی جانب سے بھی مذمت کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 610660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش