0
Saturday 18 Feb 2017 14:11

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو عوام کا دشمن قرار دیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو عوام کا دشمن قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکی میڈیا کو امریکی عوام کا دشمن قرار دیدیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم میں صدر اوباما کا ساتھ دینے والے میڈیا سے اس قدر نالاں ہیں کہ ان میڈیا گروپس کے خلاف تنقید کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، اس بار سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز، سی این این، اے بی سی، این بی سی اور سی بی ایس جیسے معروف میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیا میرا نہیں امریکی عوام کا دشمن ہے، اس کے علاوہ انہوں نے اپنی غیرمعمولی پریس کانفرنس سے متعلق امریکی تجزیہ نگار رش لمباگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بقول میں نے اپنی زندگی میں اس سے زیادہ متاثر کن پریس کانفرنس نہیں دیکھی، لیکن جھوٹا میڈیا اس کانفرنس کو مختلف انداز میں پیش کرتے ہوئے اپنی بددیانتی ظاہر کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پریس کانفرنس کے دوران تنقید کرنے والے میڈیا گروپس کے صحافیوں کو جھاڑ پلا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 610666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش