QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، دہشت کی علامت مقبول عرف بولی ساتھیوں سمیت واصل جہنم

18 Feb 2017 15:04

مڈی روڈ پر ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران معروف دہشتگرد و ٹارگٹ کلر مقبول عرف بولی سمیت 3 دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے، دوسری جانب شہر میں تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرکے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا۔ سکیورٹی فورسز نے رات گئے مڈی روڈ پر ٹارگٹڈ کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مقبول عرف بولی سمیت 3 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات پر کی گئی، جس کے دوران دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ سے تینوں دہشتگر دہلاک ہوئے۔ مقبول عرف بولی ٹارگٹ کلنگ کے 40 سے زائد واقعات میں ملوث تھا، جن میں پولیس اہلکاروں پر حملے اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے اور اہل تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگ شامل ہیں۔ بولی کے سر کی قیمت بھی مقرر تھی، تاہم آج اسے سعید اور شفیع اللہ نامی دیگر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ایک ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں اسلحہ کی نمائش، وال چاکنگ اور لاﺅڈ سپیکر پر بھی پابندی رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں اور جرمانے کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 610681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/610681/ڈی-ا-ئی-خان-دہشت-کی-علامت-مقبول-عرف-بولی-ساتھیوں-سمیت-واصل-جہنم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org