QR CodeQR Code

لاہور دھماکے کے سہولتکار کے 2 بھائی فاٹا سے گرفتار

18 Feb 2017 20:50

سکیورٹی ذرائع کیمطابق سکیورٹی فورسز نے مخبر کی اطلاع پر فاٹا کے علاقے باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران لاہور دھماکے کے سہولت کار انوار الحق کے 2 بھائیوں خلیل اللہ اور حمید اللہ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے اطلاعات پر کارروائی کرکے گذشتہ ہفتے لاہور میں ہونے والے دھماکے کے سہولتکار کے دو بھائیوں سمیت متعدد افراد کو فاٹا کے علاقے باجوڑ ایجنسی میں گرفتار کر لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مخبر کی اطلاع پر فاٹا کے علاقے باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران لاہور دھماکے کے سہولت کار انوار الحق کے دو بھائیوں خلیل اللہ اور حمید اللہ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام ملزمان کو گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ لاہور دھماکے کے سہولت کار انوار الحق کو پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے گرفتاری کے بعد گذشتہ روز میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا۔ لاہور میں پولیس افسران کے ہمراہ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے پریس کانفرنس کے دوران مبینہ سہولت کار کی ویڈیو بھی دکھائی تھی۔ ویڈیو میں سہولت کار نے اعتراف کیا کہ مال روڈ پر پولیس افسران کو نشانہ بنایا جبکہ بیس روز قبل خودکش جیکٹس مجھے پہنچائی گئی تھیں۔ سہولت کار کا کہنا تھا کہ میرا تعلق جماعت الاحرار سے ہے، جس نے مجھے ٹریننگ دی جبکہ میں بیس سے تیس بار افغانستان جا چکا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 610777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/610777/لاہور-دھماکے-کے-سہولتکار-2-بھائی-فاٹا-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org