0
Saturday 18 Feb 2017 22:39

ہر قیمت پر شہریوں کو تحفظ فراہم کرینگے، ڈی جی رینجرز سندھ

ہر قیمت پر شہریوں کو تحفظ فراہم کرینگے، ڈی جی رینجرز سندھ
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کراچی والوں کو اطمینان دلایا ہے کہ شہر میں رینجرز امن و امان برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز نے ایکسپو سینٹر میں کراچی الیکٹرونکس الیکٹریکل موبائل ٹیلی کام فئیر میں شرکت کی۔ ڈی جی رینجرز کو الیکٹرنک مارکیٹ کے صدر رضوان عرفان نے امن و امان کی بحالی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید تاجروں میں گھل مل گئے اور سیلفیز بھی بنوائیں۔ میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے یقین دلایا کہ شہر کی تجارتی سرگرمیوں کو متاثر نہیں ہونے دینگے، ہر قیمت پر شہریوں کو تحفظ فراہم کریں گے۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ شہر میں رینجرز امن و امان برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 610827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش