QR CodeQR Code

پاسبان فاٹا کے زیر اہتمام ایف سی آر کیخلاف احتجاجی کیمپ

19 Feb 2017 11:02

مقررین نے کہا کہ بعض عناصر قبائل کو آپس میں لڑانے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگریز کا نافذ کردہ کالا قانون جو قبائل پر مسلط ہے، سے نجات کا واحد حل فاٹا کا صوبے میں انضمام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاسبان فاٹا پاکستان نے ایف سی آر اور فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا۔ کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بعض عناصر قبائل کو آپس میں لڑانے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگریز کا نافذ کردہ کالا قانون جو قبائل پر مسلط ہے، سے نجات کا واحد حل فاٹا کا صوبے میں انضمام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالا قانون ایف سی آر 70 سالوں سے قبائل پر مسلط ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے اپیل کی کہ قبائلیوں کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو ایف سی آر جیسے کالے قانون سے نجات دلاکر قبائلی علاقوں کو صوبے میں ضم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 610917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/610917/پاسبان-فاٹا-کے-زیر-اہتمام-ایف-سی-ا-ر-کیخلاف-احتجاجی-کیمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org