QR CodeQR Code

پوپ فرانسس کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت

19 Feb 2017 21:09

عیسائیوں کے روحانی رہنما نے پاکستان میں دھماکوں کے شہدا، زخمیوں اور لواحقین کیلئے دعا کی اور کہا کہ دنیا بھر کی عیسائی برادری پاکستان کے عوام کیلئے دعا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پاکستان میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ پوپ فرانسس نے پاکستان میں دھماکوں کے شہدا، زخمیوں اور لواحقین کیلئے دعا کی اور کہا کہ دنیا بھر کی عیسائی برادری پاکستان کے عوام کیلئے دعا کرے۔ پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ ایسے پرتشدد واقعات میں ملوث لوگوں کو یہ سمجھ میں آجائے کہ خدا کو رحم اور ہمدردی پسند ہے۔


خبر کا کوڈ: 611128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/611128/پوپ-فرانسس-کی-جانب-سے-پاکستان-میں-دہشت-گردی-کے-واقعات-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org