QR CodeQR Code

دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حکومت کی سمت درست نہیں، از سر نو پالیسی ترتیب دی جائے، ڈاکٹر عتیق الرحمن

20 Feb 2017 10:20

سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ صد سالہ تقریبات آئندہ الیکشن کا رخ متعین کر دیں گی اور ہم آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے، حکومت اور اداروں کو چاہیے کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں، وطن عزیز کی سالمیت اور استحکام میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) پنجاب کے صدر ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حکومت کی سمت درست نہیں، حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے از سر نو پالیسی ترتیب دے، جس میں مکمل اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ سرگودھا میں سیاسی امور کمیٹی کے چیئرمین چوہدری عبدالستار گجر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اداروں کو چاہیے کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں، وطن عزیز کی سالمیت اور استحکام میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کی صد سالہ تقریبات آئندہ الیکشن کا رخ متعین کر دیں گی اور ہم آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس دین کے قلعے اور علم کے سرچشمے ہیں، ان کے خلاف بلا جواز کاروائی نہیں ہونی چاہیے، ہم حکومت کے اتحادی ہی نہیں بلکہ ناقد بھی ہیں، آئینی ترامیم پر ہمارا موقف واضح ہے ہم ملک میں دینی تشخص قائم رکھنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 611207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/611207/دہشت-گردی-کے-خاتمہ-لئے-حکومت-کی-سمت-درست-نہیں-سر-نو-پالیسی-ترتیب-دی-جائے-ڈاکٹر-عتیق-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org