QR CodeQR Code

وفاق اور پنجاب کے وزراء دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی کر رہے ہیں، سید سرفراز نقوی

20 Feb 2017 13:16

جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ جب تک دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی نہیں کی جاتی، تب تک ایسے واقعات ہوتے رہیں گے، پرامن پاکستان کے لیے تکفیری سوچ کا خاتمہ ناگزیر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے جھنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مسلسل واقعات کے باوجود درگاہ لعل شہباز قلندرؒ پر سکیورٹی انتظامات نہ کرنا سندھ حکومت کی نااہلی ہے، اگر سانحہ شکار پور کے اصل کرداروں کو سزا مل جاتی تو سانحہ سیہون رونما نہ ہوتا۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی برسی کی مناسبت سے رابطہ مہم کے سلسلے ضلع جھنگ کے علاقہ گڑھ مہاراجہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی نہیں کی جاتی، تب تک ایسے واقعات ہوتے رہیں گے، وفاق اور پنجاب کے وزراء دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی کر رہے ہیں، پرامن پاکستان کے لیے تکفیری سوچ کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ اس موقع پر تنظیم کے ڈویژنل صدر عدیل شجاع اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 611282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/611282/وفاق-اور-پنجاب-کے-وزراء-دہشت-گرد-عناصر-کی-پشت-پناہی-کر-رہے-ہیں-سید-سرفراز-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org