QR CodeQR Code

آئی ایس او بلتستان کے زیراہتمام آل بلتستان احیائے اقدار اسلامی کوئز مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا

5 Mar 2017 10:28

اسلام ٹائمز سے گفتگو میں آئی ایس او بلتستان کے انچارج محبین کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے مغرب کی نقالی میں اسلامی اقدار اور اسلامی تعلیمات کو فراموش کر رہے ہیں جو کہ نہایت افسوسناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے انچارج محبین موسی علی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو اسلامی اقدار سے نابلد کرنے کیلئے بڑی بڑی طاقتیں فعال ہیں۔ نسل نو کو تعلیم کے ساتھ تربیت کا اہتمام کرنا نہایت ضروری ہے۔ اسلامی اقدار سے دوری ہماری بدبختی اور ناکامی کی اصل وجہ ہے۔ اس اہمیت کے پیش نظر آئی ایس او بلتستان کے زیراہتمام پورے بلتستان میں احیائے اقدار اسلامی کوئز مقابلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس مقابلے میں بڑی تعداد محبین شرکت کریں گے۔ کوئز مقابلے میں شرکت کرنے والے محبین کو نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس مقابلے میں پہلی پوزیشن لینے والے خوش نصیب کو لیب ٹاپ، دوسری پوزیشن ہولڈر کو ٹیب لیٹ اور تیسری پوزیشن ہولڈر کو 2000 روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کو مغربی ثقافتی یلغار سے مقابلہ کرنا چاہیے۔ تعلیمی ادارے مغرب کی نقالی میں اسلامی اقدار اور اسلامی تعلیمات کو فراموش کر رہے ہیں جو کہ نہایت افسوسناک ہے۔ مملکت اسلامی میں اسلامی اقدار کو ہی پروان چڑھانا اخلاقی اور قانونی فریضہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 611288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/611288/ا-ئی-ایس-او-بلتستان-کے-زیراہتمام-ا-ل-احیائے-اقدار-اسلامی-کوئز-مقابلے-کا-انعقاد-کیا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org