QR CodeQR Code

انسداد دہشتگردی کی 8 عدالتیں سینٹرل جیل کراچی منتقل

20 Feb 2017 14:11

وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کلفٹن میں انسداد دہشتگردی کی 8 عدالتیں کام کر رہی ہیں، جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالتیں کلفٹن میں کام نہیں کر سکتیں، روزانہ جیل سے دہشتگردوں کو لانا خطرناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت بھی دہشتگردی کے خلاف ایکشن میں آگئی، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے انسداد دہشتگردی کی آٹھ عدالتوں کو سینٹرل جیل کراچی منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کی سینٹرل جیل منتقلی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں حکام نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلفٹن میں انسداد دہشتگردی کی 8 عدالتیں کام کر رہی ہیں، سینٹرل جیل میں دو انسداد دہشتگردی عدالتیں ہیں۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالتیں کلفٹن میں کام نہیں کر سکتیں، روزانہ جیل سے دہشتگردوں کو لانا خطرناک ہے، بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے آٹھ انسداد دہشتگردی عدالتوں کی سینٹرل جیل منتقلی کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی عدالتوں کی منتقلی کا اعلامیہ جلد جاری کریں، ہمیں دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 611300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/611300/انسداد-دہشتگردی-کی-8-عدالتیں-سینٹرل-جیل-کراچی-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org