0
Monday 20 Feb 2017 18:13

بھاری توپ خانہ پاک افغان سرحد پر بھجوا دیا گیا

بھاری توپ خانہ پاک افغان سرحد پر بھجوا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، سرحد ہر قسم کی نقل و حمل کے لئے غیر معینہ مدت کے لئے بند ہے جبکہ پاک افغان سرحد پر سیکورٹی انتہائی سخت ہے۔ بھاری توپ خانہ سرحد کے اگلے حصے میں بھجوا دیا گیا، فوج نے کارروائی کرکے کالعدم جماعت الاحرار کے 12 تربیتی کیمپ اور اسلحہ ڈپو تباہ کردئیے۔ پاکستان میں 5 دنوں میں 8 دھماکوں کے تانے بانے افغانستان سے ملے، 76 دہشت گردوں کی فہرست افغان حکام کے حوالے کی گئی، پاک افغان سرحد کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا۔ انٹیلی جنس معلومات کی نشاندہی پر سرحدی علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی نقل و حمل روکنے کے لئے پاک افغان سرحد پر سیکورٹی بڑھا دی گئی۔ امریکی جنرل جان نکولسن کی بھی دہشت گروں کے خلاف کاروائی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ دوسری طرف افغان ذرائع کے مطابق تباہ کیے گئے کیمپوں میں جماعت الاحرار کے کمانڈر ولی کا کیمپ بھی شامل ہے۔ 2 روز میں جماعت الاحرار، ٹی ٹی پی کے اہم 12 کیمپ تباہ کر دئیے گئے۔ کارروائی میں 15 سے 20 دہشت گرد مارے گئے، درجنوں زخمی ہوئے۔ ہائی ویلیو ٹارگٹ کمانڈر رحمٰن بابا بھی ہلاک ہوگیا۔ ادھر پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔ میڈیا کے ایک تجزیہ نگار نے بتایا کہ کافی عرصے سے پاکستان کا مطالبہ تھا کہ افغانستان سے کارروائیاں ہورہی ہیں، دوسری طرف سے تعاون نہ ہونے پر پاکستان اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اپنی سرحد کو بہرصورت محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں پاکستان نے طالبان کی کارروائیوں کا خاتمہ کیا تاہم افغانستان میں دہشت گردوں کو پناہ دی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرحد پر پاکستان کی ایک لاکھ سے زائد فوج موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 611346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش