0
Monday 20 Feb 2017 19:02

پیپلزپارٹی کا جلسہ ملتان منسوخ نہیں، ملتوی کیا گیا ہے، یوسف رضا گیلانی

پیپلزپارٹی کا جلسہ ملتان منسوخ نہیں، ملتوی کیا گیا ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملتان میں دس مارچ کو ہونے والا جلسہ منسوخ نہیں ملتوی کیا گیا ہے، بہت جلد ملتان میں جلسہ ہوگا اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو خطاب کریں گے، اسی لئے کارکن مایوس نہ ہوں، ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پیپلزپارٹی کا جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے، ملک میں اس وقت دہشت گردی عروج پر ہے اسی لئے ملکی حالات کے پیش نظر پیپلزپارٹی نے عارضی طور پر یہ جلسہ ملتوی کیا ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے عہدیداروں سے مشورہ کیا اور مجھ سے بھی ان کا رابطہ ہوا، یہ بات طے ہے کہ پیپلزپارٹی ہر حالت میں جلسہ منعقد کرے گی جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے مجھ سے رابطہ کیا میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ملتان میں ہر حالات میں جلسہ ہوگا، جس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، کارکن مایوس نہ ہوں، سید یوسف رضا گیلانی نے سانحہ لاہور، پشاور کے بعد حضرت سخی شہباز قلندر پر خودکش حملوں کی شدید مذمت کی اور سانحات میں شہید ہونے والے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت زخمیوں کے علاج معالجے کے سلسلے میں بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور دہشت گردوں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 611365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش