0
Tuesday 21 Feb 2017 01:11

ایم ڈبلیو ایم شعبہ تعلیم کے زیراہتمام ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ، خیبر پختونخوا کے اساتذہ کی بھرپور شرکت

ایم ڈبلیو ایم شعبہ تعلیم کے زیراہتمام ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ، خیبر پختونخوا کے اساتذہ کی بھرپور شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ تعلیم کی جانب سے پہلی ٹیچر ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد 18,19  فروری کو اسلام آباد میں کیا گیا، جس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس پروگرام میں قائداعظم یونیورسٹی، اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی، نمل یونیورسٹی، بیکن ہائوس سکول اور دیگر بین الاقوامی معیارات کے حامل اداروں کے معروف اساتذہ جن میں ڈاکٹر اسد عباس، عمیر قریشی، ڈاکٹر آفتاب شامل تھے، نے لیکچرز دیئے۔ ورکشاپ میں ٹیچر ٹرینگ حکمت عملی کے رویوں کی مدیریت، سوالات کے طریقہ کار، ٹائم منیجمنٹ، معیاری ٹیچنگ کے اصول، لیکچر کی تیاری، تعلیم و تربیت، ہمارا نظام تعلیم، مجلس وحدت مسلمین کا سفر خدمت و ہدایت کا سفر جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ تمام شرکاء نے اس تعلیمی ورکشاپ کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور خواہش ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے، اس سے نہ صرف مل بیٹھنے کا موقعہ ملتا ہے بلکہ تنظیمی امور میں کیسے مربوط رہنا ہے، کا تجربہ بھی حاصل ہوتا ہے۔ اس دو روزہ ورکشاپ سے علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال بہشتی اور مختلف یونیورسٹیز کے اسکالرز نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 611469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش