0
Tuesday 21 Feb 2017 10:23

ججز کی گاڑی پر حملہ کرنیوالے خودکش بمبار کے 2 مزید سہولتکار درہ آدم خیل سے گرفتار

ججز کی گاڑی پر حملہ کرنیوالے خودکش بمبار کے 2 مزید سہولتکار درہ آدم خیل سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حیات آباد میں ججز کی گاڑی پر حملہ کرنے والے خودکش حملہ آور کے 2 مزید سہولت کاروں کو درہ آدم خیل سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں حیات آباد فیز 5 میں ججز کی گاڑی پر حملہ کرنے والے خودکش حملہ آور کے 2 مزید سہولت کاروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے درہ آدم خیل سے گرفتار کر لیا ہے، جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ گرفتاری اتوار کے روز گرفتار ہونے والے سہولت کار کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ججز کی گاڑی پر حملہ میں ایک شخص جاں بحق اور 4 ججز سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 611516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش