QR CodeQR Code

آئی جی خیبر پی کے نے سی پیک کی سکیورٹی کیلئے نئی فورس بنانیکی تجویز دیدی

21 Feb 2017 10:56

ناصر خان درانی نے صوبائی حکومت کو خط لکھا ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ پاک چین راہداری کی حفاظت کیلئے ایک علیحدہ فورس بنائی جائے، جس کیلئے 4 ہزار 180 پولیس اہلکار جلد بھرتی کئے جائیں اور نئے یونٹس کے قیام کیلئے 23.91 ملین روپے فوری طور پر مختص کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے سی پیک کی سکیورٹی کیلئے فورس بنانے کی تجویز دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی کے پی کے نے سی پیک سپیشل سکیورٹی یونٹ کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کو خط لکھا ہے اور تجویز دی ہے کہ پاک چین راہداری کی حفاظت کیلئے ایک علیحدہ فورس بنائی جائے، جس کیلئے 4 ہزار 180 پولیس اہلکار جلد بھرتی کئے جائیں۔ خط کے متن میں تجویز دی گئی ہے کہ نئے یونٹ کیلئے 23.91 ملین روپے فوری طور پر مختص کئے جائیں، ہر روٹ اور مناسب مقام پر سپیشل سکیورٹی یونٹس قائم کئے جائیں۔ خیبر پختونخوا پولیس نے اس ضمن میں فنڈنگ کیلئے حکومت سے مدد مانگ لی ہے اور پولیس اہلکاروں کی بھرتی کیلئے فنڈ مختص کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 611528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/611528/آئی-جی-خیبر-پی-کے-نے-سی-پیک-کی-سکیورٹی-کیلئے-نئی-فورس-بنانیکی-تجویز-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org