0
Tuesday 21 Feb 2017 11:28

کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہری سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس پہنچ گئی، جسے دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھے، جن کے قبضے اسے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 611541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش