2
0
Tuesday 21 Feb 2017 01:33

قمر عباس جتوئی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب

قمر عباس جتوئی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 46 واں سالانہ 3 روزہ مرکزی کربلا محورِ انسانیت کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ، ضلع مٹیاری سندھ میں منعقد ہوا، کنونشن میں قمر عباس جتوئی کو اکثریت رائے سے اے ایس او کا نیا مرکزی صدر منتخب کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کربلا محورِ انسانیت کنونشن میں سندھ بھر سے مجموعی طور پہ 800 طلباء نے شرکت کی، کنونشن میں ملک کے نامور اور جید علماۓ کرام، انجینئر سید حسین موسوی، شعیہ علماء کونسل کے مرکزی سینئر نائب صدر علامہ باقر نجفی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی، علامہ غلام محمد سلیم، علامہ سید عروج زیدی، علامہ عبداللہ مطہری، علامہ شہمیر حیدری، علامہ غلام شبیر کانھیوں، مولانا امداد خلیلی اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری وجاد پہلوانی، اصغریہ علم و عمل کے مرکزی صدر ثابت علی ساجدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ کنونشن میں اضلاع، ڈویژن اور مرکز کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جس میں اعلیٰ کاردگی پر انعامات بھی دیئے گئے اور نئے سال کے مرکزی صدر کیلئے تنظیمی آئین کے مطابق الیکشن منعقد ہوئے۔ یوم زہرا سلام اللہ علیہا پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے سابق مرکزی صدر پرویز علی لاڑک نے کہا کہ کربلا مظلوم اقوام کی میراث ہے، کربلا یہ درس دیتی ہے کہ دنیا کے ہر مظلوم کی حمایت اور ہر ظالم کی مخالفت کی جائے، سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا امامت کی محافظہ اور نظامِ ولایت کو پروان چڑھانے والی خاتون تھیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجینئر سید حسین موسوی نے کہا کہ کربلا آئین زندگی ہے، جسے ہمیں اپنانا چاہئیے، عزاداری سے بہت سی چیزیں اسی مربوط کی گئی ہیں، جس کا عزاداری سے کوئی تعلق نہیں ہے، عزاداری ایک ایسا ذریعہ ہے کہ جس کے ذریعے ہم اپنا پیغام عام لوگوں تک آسانی سے پہنچا سکتے ہیں، مگر کچھ سازشی عناصر اور کم علم لوگوں نے ایسی روایتیں جاری کی ہیں، جن کا عزاداری سے کوئی واسطہ نہیں ہے، اور عام لوگوں نے انہیں تسلیم کر لیا ہے، جس سے تشیع کی ترویج نہیں ہوتی اور عالمی میڈیا پر بھی اسے منفی انداز میں دکھایا جاتا ہے، جس سے لگتا ہے کہ تشیع جہالت پر مبنی مذہب ہے، جبکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دنیا کہ سامنے حقیقی تشیع کا چہرا دکھایا جائے، جیسے ایران اور حزب اللہ نے دکھایا ہے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دیگر علماء کرام نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کرنے والے آزاد ہے، حکومتی نمائندگان ان کی سرپرستی کرتے رہے ہیں۔ کنونشن کے آخر میں علامہ باقر نجفی نے نومنتخب مرکزی صدر قمر عباس جتوئی کے نام کا اعلان کیا، قمر عباس جتوئی کو اسکاؤٹس نے اسٹیج تک پہنچایا، شرکاء کنونشن اور سابق مرکزی صدور انے نئے مرکزی صدر کو پھولوں کے ہار پہنائے، جس کے بعد علامہ باقر نجفی نے ان سے حلف وفاداری لیا۔

کنونشن میں قراردادیں پیش کی گئی، جن میں رہبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای کی قیادت پر فخر کرنا، ملک بھر میں دہشتگردی کی مذمت، دہشتگردی کی نرسری کا کردار ادا کرنے والے نام نہاد مدارس پر پابندی، کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیاں روکنا شامل تھیں۔ کنونشن میں توضیح المسائل کیلئے علیحدہ اسٹال لگائے گئے، جس سے نوجوان روبرو بیٹھ کر اپنے مسائل پر رہنمائی حاصل کرتے رہے۔ کنونشن میں مختلف ملی اداروں نے اپنے اسٹال لگائے اور فعالیت سے متعلق نوجوانوں کو بتایا، جس میں شہید فاؤنڈیشن، مشرب ناب، کیریئر کاؤنسلنگ گروپ شامل تھے، جبکہ کھانے پینے کے بھی بہتر انتظامات کئے گئے تھے۔ کنونشن کے موقع پر انہتائی سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے، جس میں اصغریہ اسکاؤٹس کے نوجوان سمیت بھٹ شاہ پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور ریپڈ فورس کے جوان تعینات کئے گئے، اصغریہ اسکاؤٹس کے 70 جوان، بھٹ شاہ تھانے اور ڈسٹرکٹ پولیس کے 30 جوانوں نے سیکیورٹی فرائض انجام دیئے، جبکہ ریپڈ فورس کے جوان وقفہ وقفہ سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے، اس موقع پر ایک انٹری پوائنٹ رکھا گیا تھا، جبکہ تین مختلف جگہوں پر چیکنگ کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 611556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Shakeel Hussaini
full coverage nice to see. thanks hope it will continue in future.
Deedar Hussain Naqvi
Pakistan
Masha Allah khudawand e Alum In salih aur perwan e khat e wilayat noujawaon ki taufeqat mei izafa merhat fermai.
ہماری پیشکش