QR CodeQR Code

عمران خان کی جانب سے 25 سال پرانا حدیبیہ کیس شروع کر کے میڈیا ٹریل کیا جا رہا ہے، لیگی رہنما

21 Feb 2017 22:01

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب مین طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حدیبہ پیپر مل کیس ہائی کورٹ سے دو بار ختم ہوچکا ہے، لیکن پی ٹی آئی اس حوالے غلط پراپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے پچیس سال پرانا حدیبیہ کیس شروع کر کے میڈیا ٹریل کیا جا رہا ہے، حدیبہ پیپر مل کیس میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما طارق فضل چوہدری نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حدیبہ پیپر مل کیس ہائی کورٹ سے دو بار ختم ہو چکا ہے، لیکن پی ٹی آئی اس حوالے سے غلط پراپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے، چیئرمین نیب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوتی ہے اور چیئرمین نیب کو ہٹانے کا مخصوص طریقہ کار ہے۔ لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پورے پاکستان میں جلسے کیے مگر کچھ حاصل نہ کر سکے، کبھی معیشت پر عمران خان نے بات نہیں کی کیونکہ اس کو معیشت کا علم ہی نہیں ہے۔ پاناما بھول کر عمران خان اب حدیبیہ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے شروع میں پاناما کیس کو مسترد کر دیا تھا کہ مگر پھر نیا ایکٹ بنا کر کیس کو سنا گیا، سپریم کورٹ ہمارے لیے معتبر ہے اور ہمیں امید ہے کہ میرٹ پر ہی فیصلہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 611759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/611759/عمران-خان-کی-جانب-سے-25-سال-پرانا-حدیبیہ-کیس-شروع-کر-کے-میڈیا-ٹریل-کیا-جا-رہا-ہے-لیگی-رہنما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org