0
Tuesday 21 Feb 2017 22:55

کراچی، لانڈھی میں گھر کی چھت پر چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی، لانڈھی میں گھر کی چھت پر چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں رینجرز نے کارروائی کرکے گھر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے بتایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں کارروائی کے دوران گھر کی چھت پر چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جبکہ برآمد شدہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر کا ہے، جو شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کیلئے استعمال ہونا تھا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں 6 کلاشنکوف، 8 ایم ایم رائفل، رپیٹر، 5 پستول اور ساڑھے 500 سے زائد راؤنڈز شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ : 611781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش