QR CodeQR Code

پاک افغان بارڈر بند ہوتے ہی تمام غیر ملکیوں کرنسیوں بالخصوص ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی

22 Feb 2017 02:09

پاکستان کرنسی ایکسچینج کے رہنما ملک بوستان نے بتایا کہ پاک افغان بارڈرز بند ہونے سے ڈالر کی اسمگلنگ بند ہوسکتی ہے اور حکومت مستقبل میں بھی پاک افغان بارڈر پر اسمگلنگ کو روکے رکھے تو ڈالر کی قیمت 100 روپے تک لائی جا سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان بارڈر کی بندش سے پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی ہے۔ پاک افغان بارڈر بند ہوتے ہی تمام غیر ملکیوں کرنسیوں بالخصوص ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی ہے۔ پاکستان کرنسی ایکسچینج کے رہنما ملک بوستان نے بتایا کہ پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 107.80 روپے سے کم ہو 107.20 پر پہنچ گئی ہے۔ ملک بوستان کے مطابق پاک افغان بارڈرز بند ہونے سے ڈالر کی اسمگلنگ بند ہوسکتی ہے اور حکومت مستقبل میں بھی پاک افغان بارڈر پر اسمگلنگ کو روکے رکھے تو ڈالر کی قیمت 100 روپے تک لائی جا سکتی ہے، حکومت کے اقدام سے ڈالر کی اسمگلنگ روکنے سے معیشت اور روپے کی قدر مزید مستحکم ہوسکتی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ علاوالدین نے بتایا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے افغان بارڈر سیل ہونا ہے، کیونکہ پاکستان سے روزانہ بھاری تعداد میں ڈالر افغانستان اسمگل ہوتا تھا، اسمگلر پاکستان کی اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید کر افغانستان پہنچاتے ہیں، جن سے افغان تاجر تمام دیگر ممالک سے ان ڈالرز کے ساتھ تجارت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 611805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/611805/پاک-افغان-بارڈر-بند-ہوتے-ہی-تمام-غیر-ملکیوں-کرنسیوں-بالخصوص-ڈالر-کے-مقابلے-میں-پاکستانی-روپے-کی-قدر-بڑھ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org