0
Wednesday 22 Feb 2017 02:13

لعل شہباز شاہ قلندر کے مزار پر ہونے والا خودکش دھماکہ قومی سانحہ ہے، شاہ اویس نورانی

لعل شہباز شاہ قلندر کے مزار پر ہونے والا خودکش دھماکہ قومی سانحہ ہے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے اکابرین کی نسبت مزاروں اور درگاہوں سے ہے، پاکستان بنانے والے صاحب مزارات سے تربیت یافتہ تھے، اکابرین کی تاریخ امن و محبت کے ساتھ اسلام کی ترویج و اشاعت پر مبنی رہی ہے، مزارات مقدسہ پر دھماکے کرنے والے مسلمان نہیں ہیں، بلکہ انتہاء پسند اور دہشت گرد ہیں، کوئی بھی مذہبی و سیاسی جماعت ان دہشت گردوں کو قبول نہیں کرسکتی ہے اور نہ ہمدردی کا اظہار کرسکتی ہے، جو لوگ ان دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں، ان لوگوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ گیسٹ ہاؤس سیہون شریف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ لعل شہباز شاہ قلندر کے مزار پر ہونے والا خودکش دھماکہ قومی سانحہ ہے اور انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حیرت انگیز بات ہے کہ ہر سانحہ کے بعد آپریشن کیا جاتا ہے، حادثے کے بعد بہت سی کاروائیوں میں دہشت گرد عناصر مارے گئے، آخر یہ کاروائی پہلے کیوں نہیں کی گئی؟ سیہون شریف کے ایک سو کلومیٹر کے دائرے میں کوئی بڑا ہسپتال نہیں ہے، صوبہ سندھ کو ہمیشہ جاگیردارانہ انداز سے چلانے کی کوشش کی گئی، عوام بے بس ہے۔
خبر کا کوڈ : 611808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش