QR CodeQR Code

آزادکشمیر کو دیگر صوبوں کے مساوی حصہ دیا جائے گا، احسن اقبال

22 Feb 2017 08:49

مظفرآباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آزاد خطے کی تعمیروترقی کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ترقیاتی بجٹ میں قابل ذکر اضافہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان کی زیرصدارت اجلاس میں سی پیک اور وزیراعظم پاکستان کے اعلان کردہ منصوبوں پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال، آزادکشمیر کابینہ کے اراکین، چیف سیکرٹری سمیت ریاستی حکام بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے آزادکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جتنے بھی منصوبہ جات کا اعلان کیا ہے ان پر عملدرآمد ہو گا اور اقتصادی راہداری منصوبے میں آزادکشمیر کو دیگر صوبوں کے مساوی حصہ دیا جائے گا۔ آزاد خطے کی تعمیروترقی کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ترقیاتی بجٹ میں قابل ذکر اضافہ کریں گے۔ کشمیریوں کے لئے پاکستان کے خزانے کے منہ کھول دیے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے جس انداز میں تحریک آزادی کشمیر کو قومی و عالمی سطح پر اجاگر کرنے، آزادکشمیر کی تعمیروترقی میں دلچسپی لی ہے، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ قبل ازیں احسن اقبال نے میڈیکل کالج مظفرآباد، آزاد کشمیر اسمبلی بلڈنگ اور اے جے کے یونیورسٹی کا دورہ کیا، بریفنگ لی اور وہاں پر موجود ارکان اسمبلی اور حکام سے گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 611822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/611822/ا-زادکشمیر-کو-دیگر-صوبوں-کے-مساوی-حصہ-دیا-جائے-گا-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org