0
Wednesday 22 Feb 2017 09:46

گلگت، ہنزہ اور غذر سے 43 افراد فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش

گلگت، ہنزہ اور غذر سے 43 افراد فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش
اسلام ٹائمز۔ گلگت، ہنزہ، نگر اور غذر سے تعلق رکھنے والے 43 افراد کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سفارش فورتھ شیڈول میں شامل کئے گئے افراد کے ناموں پر نظرثانی کرنے کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے کی ہے۔ اس سلسلے میں کمیٹی کا اجلاس گلگت میں منعقد ہوا، جس میں فورتھ شیڈول میں شامل بہت سارے افراد کے نام خارج کرنے کی سفارش کی گئی اور چار اضلاع سے تعلق رکھنے والے 43 افراد کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی سفارش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ضلع گلگت سے 32 افراد ہنزہ اور نگر سے ایک ایک شخص جبکہ ضلع غذر سے 9 شخصیات کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارشات متعلقہ ادارے کو بھیجوائی گئی ہیں۔ قائمہ کمیٹی کی سفارش پر بعض اہم شخصیات کے نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے گئے ہیں۔ بعض کے نام نکالنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جن افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا ان کی نقل و حرکت پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی۔

جن شخصیات کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ان میں ایک صحافی، سابق صوبائی وزیر سمیت مذہبی، سیاسی اور قوم پرست رہنمائوں کے نام شامل ہیں۔ ادھربلتستان کے چاروں اضلاع کی بعض اہم شخصیات کو بھی فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ صوبائی وزیرقانون ڈاکٹر محمد اقبال نے میڈیا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن شخصیات کو فورتھ شیڈول میں ڈالا جا رہا ہے ان کی نقل و حرکت پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان افراد کے نام فورتھ شیڈول سے نکالے بھی جاسکتے ہیں۔ یہ تاثر دینا بالکل غلط ہے کہ فورتھ شیڈول میں جن شخصیات کو شامل کیا گیا ہے، انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 611834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش