0
Wednesday 22 Feb 2017 16:27

تحریک انصاف کی سیاست شاہراہ دستور پر آخری سانسیں لے رہی ہے، علی اکبر گجر

تحریک انصاف کی سیاست شاہراہ دستور پر آخری سانسیں لے رہی ہے، علی اکبر گجر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے شیدائی تحریک انصاف میں جانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے، قانون کی عدالتوں میں شکست نظر آنے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت مسلم لیگ (ن) میں نقب لگانے کی کوششوں میں بھی ناکام ہوگی۔ علی اکبر گجر نے عمران خان کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں پر ان کے ساتھ رابطوں کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ تحریک انصاف کی الزامات کی سیاست شاہراہ دستور پر آخری سانسیں لے رہی ہے، اپنی دم توڑتی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے عمران خان جھوٹ کی نئی پھلجھڑیاں چھوڑ رہے ہیں، گزشتہ انتخابات سے آج تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور رہنماﺅں نے حوصلے اور جوانمردی کے ساتھ تحریک انصاف کی جھوٹ، الزام اور لغویات کی سیاست کو دیکھا اور پرکھا ہے، اس لئے کوئی ایک ساتھی بھی تحریک انصاف کے ساتھ رابطوں کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی کو جھوٹ اور الزامات کی دوکان بنا کر اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 611945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش