0
Wednesday 22 Feb 2017 17:47

اولیاء اللہ کے مزارات کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں، علی حسین نقوی

اولیاء اللہ کے مزارات کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں، علی حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام دربار لعل شہباز قلندر سیہون شریف میں کل بروز جمعرات ایک عظیم الشان تحفظ مزارات اولیاء کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے، جس میں سندھ کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔ کراچی وحدت ہاوس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ کے مزارات اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں، یہ وحشت ناک کھیل کھیلنے والے درندے انسانیت کے مجرم ہیں، آئے روز قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بننے والی تکفیری سوچ اور دہشت گردی کے خلاف تمام امن پسند قوتوں کو یکجا ہونا ہوگا، سندھ کی پُرامن سرزمین کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے متعدل جماعتوں پر مشتمل ایک گرینڈ الائنس کی تشکیل کے لئے مشاورت جاری ہے، اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ درگاہ لعل شہباز قلندر میں ہونے والے المناک سانحہ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین سندھ موثر انداز سے اپنی آواز بلند کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 611968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش