0
Wednesday 22 Feb 2017 19:39

پاک فوج نے ملک بھر میں نیا آپریشن ردالفساد شروع کرنیکا اعلان کردیا

پاک فوج نے ملک بھر میں نیا آپریشن ردالفساد شروع کرنیکا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے دہشتگردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ملک بھر میں آپریشن ردالفساد شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر آصف غفور کے مطابق، آپریشن رد الفساد شروع کرنے کا فیصلہ آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی زیرصدارت لاہور میں ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ آپریشن میں پاک فضائیہ، بحریہ، سول آرمڈ فورسز اور سیکیورٹی ادارے شریک ہوں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پنجاب میں انسداد دہشت گردی کیلئے رینجرز بڑے پیمانے پر کارروائی کرے گی۔ آپریشن رد الفساد کا مقصد سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا اور دہشتگردی کا خاتمہ ہے۔ آپریشن کے دوران ملک کو غیرقانونی اسلحے سے بھی پاک کیا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن رد الفساد نیشنل ایکشن پلان کا ہی حصہ ہے اور اس دوران ملک بھر میں انسداد دہشت گردی آپریشن جاری رہیں گے۔ آپریشن ردالفساد میں ملک بھر میں وسیع پیمانے پر انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں، پنجاب میں رینجرز کا آپریشن اور بہتر بارڈر مینجمنٹ شامل ہیں۔ مشترکہ آپریشن کے ذریعے تمام ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 612003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش