QR CodeQR Code

قومی سلامتی کیلئے موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارہ ناگزیر ہو چکا ہے، سیف اللہ سدوزئی

22 Feb 2017 20:34

ملتان سے جاری بیان میں پی اے ٹی جنوبی پنجاب کے رہنما کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت مسلط کرنے والے حکمرانوں کا انجام قریب ہے، ماڈل ٹائون میں خون کی ہولی کھیلنے والے کس منہ سے دہشت گردی ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کی دگرگوں صورتحال کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں۔ قومی سلامتی کیلئے موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ اگر یہ حکمران مزید پاکستان پر مسلط رہے تو پاکستانی کی سلامتی کا سودا کرنے بھی گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموریت کے نام پر بدترین آمریت مسلط کرنے والے حکمرانوں کا انجام قریب ہے۔ اس ملک میں خاندانی بادشاہت نہیں چلنے دی جائے گی۔ قوم قاتل اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف متحد ہو کر میدان عمل میں نکلیں تا کہ حقیقی جمہوریت کی بنیاد رکھی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون میں ریاستی دہشت گردی کرنے اور خون کی ہولی کھیلنے والے کس منہ سے دہشت گردی ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ دہشت گردی ختم کرنے کیلئے چند وفاقی اور صوبائی وزراء کو پکڑنا ہوگا، بصورت دیگر دہشت گرد اسی طرح دندناتے پھرتے رہیں گے۔ موجودہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں انکی تمام تر توجہ کا مرکز کاروبار اور تجارت ہے جس کے زریعے یہ پوری دنیا میں جائیدادیں بنا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 612026

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/612026/قومی-سلامتی-کیلئے-موجودہ-حکمرانوں-سے-چھٹکارہ-ناگزیر-ہو-چکا-ہے-سیف-اللہ-سدوزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org