QR CodeQR Code

وزیراعظم سپریم کورٹ میں سرخرو ہوں گے، لیگی رہنما

22 Feb 2017 20:41

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی دباؤ کے زریعے اپنے حق میں فیصلہ لینا چاہتی ہے تاہم انہیں امید ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سپریم کورٹ سے سروخر ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ لیگی رہنماوں نے ایک مرتبہ پھر پانامہ کیس کا فیصلہ اپنے حق میں آنے کی نوید سنا دی۔ طارق فضل چوہدری کہتے ہیں وزیراعظم نواز شریف سپریم کورٹ سے سرخرو ہوں گے۔ عدالت کا فیصلہ انکی سچایی پر مہر تصدیق ثبت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق، لیگی رہنماوں کو پانامہ کیس کا انجام اپنے حق میں ہوتا دکھائی دینے لگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی دباؤ کے زریعے اپنے حق میں فیصلہ لینا چاہتی ہے تاہم انہیں امید ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سپریم کورٹ سے سروخر ہوں گے۔ لیگی رہنما طلال چوہدری نے عمران خان پر خوب لفظی گولہ باری کی۔ بولے جن کی کارگردگی زیرو ہے وہ نواز شریف کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ سچ یہ ہے کہ کپتان کا مقصد احتساب نہیں بلکہ اقتدار ہے۔ لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن ردالفساد ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرے گا جبکہ آئندہ الیکشن فسادی ٹولے کو اپنے انجام تک پہنچائے گا۔


خبر کا کوڈ: 612032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/612032/وزیراعظم-سپریم-کورٹ-میں-سرخرو-ہوں-گے-لیگی-رہنما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org